اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے شامل مشرقی شہر مشہدالمقدس میں طلباء اور عوام نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کرکے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں ک شدید مذمت کی۔ ہمارے نمائندے کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں عالمی اداروں کی خاموشی پر کڑی تنقید کی۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کو فوری طور پر امداد پہنچائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔اسی طرح کا مظاہرہ دارالحکومت تہران میں بھی اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کیا گیا۔اس موقع پر اسرائیل کی مذمت کے علاوہ فلسطین زندہ باد، لبیک یا فلسطین اور غزہ غزہ لبیک یا غزہ، جیسے نعرے لگائے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲